تاجدارِ حرم ہو نگاہ کرم

یہ قوالی ہم میں سے اکثر لوگوں نے کئی مرتبہ سنُی ہوگی۔ ویسے تو یہ پوری قوالی بہت عمدہ ہے لیکن آج  میں اس  قوالی کے  ایک  بول جو کہ میرا پسندیدہ بھی ہے اس کو  اپنی استطاعت کے مطابق بیان کرنے کی کوہشش کروں گا۔
”یاد رکھو اگر
 اٹھ گئی اک نظر 
جتنے خالی ہیں سب جام بھر جائیں گے“
آپ  پریشان، دُکھی، اداس یا مایوس ہیں۔ اپنے  ذہن میں اس بات کو  بٹھا لیں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ اک نظر ُاٹھنی ہے بس۔ اگلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کس کی نظر؟  تو اپنے آپ کو بتا دیں کہ ان کی نظر  جن کے نور سے منور ہے دونوں جہاں، ان کی نظر  جو یوم آخرت ہماری شفاعت  کروائیں گے۔ ان کی نظر جن کے سبب ہمیں جنت ملے گی۔ ان کی نظر  جن کے دامن سے مجھ جیسے گنہگار بھی وابستہ ہیں۔  جب نظر اٹھے گی تو  جو ہم جیسے  جو آج کل دین سے کہیں دور  ہیں۔  اکثر  پریشان، دُکھی، اداس یا مایوس رہتے ہیں اور ناجانے کتنی کوتاہیاں اور غلطیاں کرتے ہیں۔ ان کی نظر سے  تمام  مشکلات ختم ہوجائیں گی۔ ان کی نظر سے ہم سب کی خالی جھولیاں بھر جائیں گی۔  پھر کرم ہوجائے گا۔
ذرا سوچیے کہ ایک وقت تھا کہ  آپ کا اس دنیا میں کوئی وجود بھی نہیں تھا۔ لیکن اس خالق نے آپ کو اس دنیا میں بھیجا۔ اور آپ کو سب سے بڑی نعمت ملی کہ آپ حبیب اللہ کی امت میں سے ہیں۔ آپ کو دیگر امتوں پر فضیلت حاصل ہے۔ یہ فضیلت آپ کو صرف نبی ﷺ  کی وجہ سے ملی۔  دنیا میں آپ نے جتنی بھی  کامیابیاں حاصل کی اور ان پر فخر کیا،  اب ذرا سوچیے کہ ان کامیابیوں میں آپ کی محنت کتنی تھی اور اللہ کا کرم  کتنا ہے۔ یقینناً آپ مان جائیں کہ خدا کا کرم زیادہ تھا خدا اپنے حبیب کی امت پر کرم نہ کرے ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ ہم کو چاہیے کہ خدا  پر کامل یقین کرلیں۔ مایوسی چھوڑ دیں۔  مایوس تو وہ  ہو جس کا رب نہ ہو۔ آپ کا تو رب  بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔ ارے  صاحب آپ تو اس رب کے حبیب اور  رحمت للعالمین کی  امت میں سے ہیں آپ کو تو ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ آپ کو دیکھیں تو بولیں کہ اگر امتی ایسا ہے تو  رسولﷺ کیسے ہوں گے؟
بقول شاعر:
محمدؐ محمدؐ پکارا کرو تم

اسی سے مقدر سنوارا کرو تم
خدا ہمیں باعمل مسلمان بننے اور اپنے حبیب کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا  کرے ۔ آمین! 

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s