ایک نوجوان

میں نے گزشتہ سال ہی ٹوئٹر جوائن کی۔  چند لوگوں کو فالو کیا۔ انھی میں ایک نام احسن سعید کا بھی تھا۔
میں اس جوان کو جانتا بھی نہیں تھا۔ بس اس کا نام اور یہ کہ وہ کراچی میں رہتا ہے۔ ۱۰۰۰ کلو میٹر دور بیٹھے اس جوان سے پتہ نہیں میں کیسے متاثر ہوا۔
احسن کی اردو کے لیے بہت خدمات ہیں۔ مختصًر احسن نے ٹوئٹر ،وٹس ایپ اور دیگر کمپنیوں کو اردو زبان میں ترجمہ کرنے میں اپنی خدمات انجام دیں. میں احسن کو ان لوگوں میں شمار کرتا  ہوں جو اردو کے ساتھ انصاف کرتے ہیں ۔جب کبھی تصویر دیکھی چہرے پر مسکراہٹ دیکھی۔ احسن سعید اور ارسلان محمد خان کی دوستی دیکھ کر بہت خوش ہوتا۔
کہاں لوگ ۱۴ اگست سڑکوں پر جشن مناتے ہیں اور  یہ جوان اپنے ساتھیوں کے ساتھ مریضوں عیادت  کرتا ہے۔
میں نے اس شخص کی تحریر اور ٹوئٹز میں پاکستان کے لیے محبت دیکھی۔
ایک تصویر ایک کہانی کے نام سے انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی بنایا۔  احسن نے پاکستان کے مختلف شمالی علاقے  دیکھے ہیں۔ وہ وہاں کی تصاویر ایک کہانی کے ساتھ ڈالتا ہے۔ اس کہانی سے زندگی کے کچھ اصول اور تصویر سے خوبصورت پاکستان دیکھنے کو ملتا ہے۔
گلف نیوز کی طرف سے احسن کو  دس باصلاحیت پاکستانیوں کے درمیان شامل کیا گیا ہے۔
اپنے آپ میں گمشدہ یہ منچلا پہاڑوں کے لیے بے پناہ محبت رکھتا ہے۔ چہرے پہ ہمیشہ مسکراہٹ۔ لاہور کی تاریک راتیں، پہاڑوں کی برف، کراچی کے انسٹامیٹ، ہر جگہ کی سیر کروائی ان کے لفظوں نے۔ دوست، اخلاق، ٹی ڈی ایف، سفر نامے، مسکراہٹ، اردو، بلاگز، سوشل میڈیا، داستانیں، فوٹوگرافی، دوسروں کی مدد ان سب کے مجموعے سے بننے والی شخصیت کو میں احسن سعید کہتا ہوں۔

الفاظ بھی عجیب ہوتے ہیں، ضرورت کے وقت ملتے ہی نہیں – احسن سعید

Ahsan Saeed is the Founder of Twittistaan which is Pakistan’s first website that covers the Pakistani digital landscape and events on Twitter. Ahsan is the Head of Social Media Engagement & Analytics at The Digital Factory.
He works with Twitter as Urdu Localization Moderator and being part of Twitter International Moderator team launched Twitter in Urdu in March 2012.

Being a Translation Administrator at Whatsapp, Ahsan made Urdu 18th language in which Whatsapp for Android has been fully translated.
He is a software engineer in making, also working voluntarily with Global Voices Online as Urdu translator. He volunteered for The Citizens Foundation as a student mentor and summer camp supervisor. Ahsan has been featured among ten talented Pakistanis by Gulf News.

Twitter: @aey
Snapchat: snapaey
Instagram: clickaey

Leave a comment