جشن آزادی مبارک

کسی نے دیوار پر پان تھوک کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے  گاڑی کے شیشے سے شاہراہ پر کچرا پھینکتے ہوئے جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے ٹریفک سگنل توڑتے ہوئے  جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے  ملک  سے پیسہ باہر  لے جا کر  جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے دودھ میں پانی ملا کر  جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے بچوں کے پارک پہ قبضہ کرکے جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے رشوت لے کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے غیرت کے نام پر قتل کرکے جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے ملک کو لوٹ کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے ووٹرز کو بہکا کر ووٹ لے کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے  دوسرے کو برا بھلا کہ کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے  دوسرے کے گھر کے سامنے کچرا پھینک کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے ہوائی فائرنگ کرکے جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے   کسی کا موبائل چھین کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے سفارش کرکے جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے  ظلم کرکے جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے سنیما میں فحاش فلم دکھا کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے ذات اور علاقے کی بنیاد پر لطیفہ سنا کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے  نشہ کر کے جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے دوسرے کے لیے دل میں نفرت رکھ کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے سیل میں ریٹ بڑھا کر اپنا مال بیچ کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے لائیو شو میں انعام کے لیے اپنی عزت بیچ کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے دکھاوے کا لباس پہنے جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے فرقوں کو لڑوا کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے کسی کا حق مار کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے قوم میں انتشار پھیلا کر جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے قانون کی خلاف ورزی کرکے جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے انڈیا کے ڈرامے دیکھ کر  جشن آزادی مبارک کہا،
کسی نے دوسروں کا دل دکھا کر جشن آزادی مبارک کہا،

چلیں جہاں اتنی عوام نے جشن آزادی مبارک کہا میں بھی  کہ دیتا ہوں جشن آزادی مبارک۔

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s